پی ٹی آئی میں ہوں سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں اسد قیصر
پہلے ماحول ٹھیک کریں پھر مذاکرات ہو سکتے ہیں، جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں،سابق اسپیکر قومی اسمبلی
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی ہی میں ہوں، ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
ڈسٹرکٹ کورٹس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے سنجیدہ مذاکرات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سنجیدہ مذاکرات کے لیے بات کریں گے۔ ہاں ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں ۔
صحافی نے سوال کیا کہ 'رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی جائے کیا ان سے بات چیت ممکن ہے ؟' جس پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ جو ملک میں حالات ہیں، اس میں ابھی کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ پہلے ماحول ٹھیک کریں پھر مذاکرات ہو سکتے ہیں ۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ آج میرے چار کیسز ہیں۔
پارٹی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین سے رابطے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی سے رہنماوں کو لے جا رہے ہیں، آپ سے کوئی رابطہ ہوا ، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں۔