شاہ رخ خان کے ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

ویب ڈیسک  منگل 6 جون 2023
سورج کمار شاہ رخ خان کے فین ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

سورج کمار شاہ رخ خان کے فین ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

 ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے ہمشکل نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرلی۔

بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان سے مشابہت رکھنے والے متعدد افراد منظر عام پر آچکے ہیں اور اب ان کا ایک اور ہمشکل سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کا ہمشکل  اپنی فیملی کے ساتھ ایک پارک میں موجود ہے۔ جھاڑ کھنڈ سے تعلق رکھنے والے سورج کماربالکل 90 کی دہائی کے شاہ رخ خان لگ رہے ہیں۔

سورج کمار کا ہئیر اسٹائل، چشمہ اور کپڑوں نے سوشل میڈیا صارفین کو شاہ رخ خان کے ابتدائی دور کی یاد دلا دی۔ مختلف صارفین کا کہنا تھا یہ ویڈیو دیکھ کر لگا کہ شاہ رخ خان شوبز میں اپنے ابتدائی دور میں واپس آگئے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ آنکھوں پر یقین نہیں آرہا ہے۔ کوئی کسی سے اتنا کیسے مشابہہ ہوسکتا ہے۔

سورج کمار شاہ رخ خان کے بہت بڑے فین ہیں اور شروع سے ہی ان کا اسٹائل، چال ڈھال اور گفتگو کا انداز کاپی کرتے آئے ہیں۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے  اداکاری کا سفر1980 کی دہائی میں  ٹی وی سیریز ’فوجی‘ سے شروع کیا تھا۔ شاہ رخ خان کو  1992 میں ریلیز ہونے والے فلم ’دیوانہ‘ سے بالی ووڈ میں شہرت ملی اور وہ اب تک فلم انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔