فوجی عدالتوں میں ٹرائلز، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اعتراض اٹھا دیا

ویب ڈیسک  منگل 6 جون 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی  فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواست پر اعتراضات عائد کردئیے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے عائد کردہ اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کونسا عوامی مفاد کا ایشو ہے، عدالت کے آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے حوالے تسلی بخش نکات شامل نہیں ہیں۔

رجسٹرار نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست گزار کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹسز کیس کی وضاحت نہیں کرتے، درخواستگزار  نے کسی دوسرے فورم پر اپروچ نہیں کیا نہ اسکی وضاحت دی۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض اٹھایا کہ ایک درخواست میں ایک سے زائد استدعائیں کئی گئیں ہیں، آئین کے آرٹیکل 248کے تحت وزیراعظم وزرا اعلی  کو فریق نہیں بنایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔