حکومت کا نیٹو سامان کی ترسیل کی مانیٹرنگ کرنیکا فیصلہ

ارشاد انصاری  بدھ 7 جون 2023
اقدام کیلیے ٹریکنگ اینڈ مانیٹرنگ آف کارگو رُولز 2023 متعارف کروائے جائیں گے
 (فوٹو : فائل)

اقدام کیلیے ٹریکنگ اینڈ مانیٹرنگ آف کارگو رُولز 2023 متعارف کروائے جائیں گے (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کو روکنے اور افغانستان میں امریکی و نیٹو و ایساف فورسز کو پٹرولیم مصنوعات و دیگر سامان کی ترسیل کی چیکنگ اور مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے ٹریکنگ اینڈ مانیٹرنگ آف کارگو رُولز 2023 متعارف کروائے جائیں گے۔

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آرنے امریکی و نیٹو و ایساف فورسز کو پٹرولیم مصنوعات و دیگر سامان کی ترسیل کی چیکنگ اور مانیٹرنگ کیلئیٹریکنگ اینڈ مانیٹرنگ آف کارگو رُولز 2023 کا مسودی تیار کرلیا ہے ا ور تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرزاس مسودے بارے سات دن کے اندر اندر آرا طلب کرلی ہیں اور کہا گیا ہے کہ مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونیوالی آرا کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛ کسٹم حکام کو افغان ٹرانزٹ کے سامان کی تلاشی سے روکنے کا فیصلہ درست قرار

دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے 659(I)/2023 کے تحت جاری کردہ ترمیمی مسودے میں اپریل2012 میں جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر 413(I)/2012 کے تحت جاری کردہ ٹریکنگ اینڈ مانیٹرنگ آف کارگو رُولز 2012 میں ترمیم کرتے ہوئےXLIII کے بعد ایک نیا چیپٹرXLIV شامل کیا ہے اور اس چیپٹر کے ذریعے ٹریکنگ اینڈ مانیٹرنگ آف کارگو رُولز 2023 متعارف کروائے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔