گھریلو تنازع پربیوہ بھابھی کو قتل کرنے والا دیور گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 7 جون 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لاہور: نواں کوٹ میں پولیس نے گھریلو تنازع پربیوہ بھابھی کو قتل کرنے والے دیور کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 34 سالہ قرۃ العین کے نام سے ہوئی تھی جبکہ ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک ایس ایچ او رفیع اللہ خان کو سونپا تھا اور ان کی ٹیم تحقیقات کرکے ملزم ظہیر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ظہیرعباس نے گھریلو جھگڑے پر بیوہ بھابھی کے سر پر گولی مار کر قتل کیا جبکہ پولیس نے پستول و گولیاں برآمد کرلی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔