سویلین جوہری پروگرام پرکام کررہے ہیں اوریہ کوئی راز نہیں، سعودی عرب

ویب ڈیسک  جمعـء 9 جون 2023
سعودی عرب اپنے جوہری پروگرام کو فروغ دے رہا ہے، وزیرخارجہ:فوٹو:فائل

سعودی عرب اپنے جوہری پروگرام کو فروغ دے رہا ہے، وزیرخارجہ:فوٹو:فائل

ریاض: سعودی عرب نے کہا ہے کہ سول جوہری پروگرام پر کام کررہے ہیں اور یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے۔

دارالحکومت ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب اپنے سویلین جوہری پروگرام کو فروغ دے رہا ہے۔ دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنا پروگرام تخلیق کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے خاص معاہدے کی ضرورت ہوگی۔

سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ممالک جوہری پروگرام کے لیے بولی لگا رہے ہیں۔ ہم اس پروگرام کے لیے امریکا کو شامل کرنے کو ترجیح دیں گے۔ بعض امور پر امریکا سے اختلافات ہیں اس لیے ایسا طریقہ کار تلاش کررہے ہیں کہ سویلین ٹیکنالوجی پر امریکا کے ساتھ مل کر کام کرسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔