قوالی میں انگریزی ڈالنے پر جاوید اختر ناراض ہوگئے تھے انو ملک کا انکشاف

مشہور فلمی گانے کو جاوید اختر نے لکھا اور اسے میوزک انو ملک نے دیا تھا اور اپنی ریلیز کے ساتھ ہی یہ مشہور ہوگیا


ویب ڈیسک June 13, 2023
فوٹو : فائل

بھارت کے نامور موسیقار انو ملک نے انکشاف کیا ہے کہ جاوید اختر فلم 'میں ہوں نا' کے گانے 'تم سے مل کے' کی ریکارڈنگ احتجاج کے طور پر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

'تم سے مل کے' 2004 کو ریلیز ہونے والی فلم کا مشہور گانا تھا جسے سونو نگم نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا جبکہ فلم میں شاہ رخ خان، امریتا راؤ اور سشمیتا سین بھی شامل تھیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں انو ملک نے بتایا کہ جاوید اختر قوالی کے اندر انگریزی کے الفاظ ڈالنے پر معترض تھے اور وہ ناراض ہوکر اسٹوڈیو چھوڑ کر چلے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ فلم ڈائریکٹر فرح خان نے جاوید اختر کو منا کر دوبارہ ریکارڈنگ سیشن میں لائے اور انہیں بتایا کہ وہ (انو ملک) سب کچھ ان کی ہدایت پر کررہے ہیں اور وہ فلم کیلئے مکس قوالی چاہتی ہے۔

مشہور فلمی گانے کو جاوید اختر نے لکھا تھا اور اسے میوزک انو ملک نے دیا تھا اور اپنی ریلیز کے ساتھ ہی یہ مشہور ہوگیا۔

مقبول خبریں