ناک کے بال نوچنے سے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

ناک کے بال نوچنے یا ویکسنگ کے ذریعے صاف کرنے سے ہمیں مختلف انفیکشن کے خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے


ویب ڈیسک August 10, 2023

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ناک کے بال نوچنے یا ویکسنگ کے ذریعے صاف کرنے سے ہمیں انفیکشن کے خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اس طرح بال صاف کرنا ناک میں سوزش اور تکلیف کے ساتھ جلد کے اندر رہ جانے والے بالوں کے اگنے کا سبب بھی ہوسکتا ہے۔

اس طرح بالوں کا نوچا یا صاف کیا جانا ان کو سانس لینے کے عمل کے دوران گرد و غبار اور دیگر سوزش کرنے والے ذرات کو ناک میں گھسنے سے روکنے سے روکتا ہے۔

امریکی ریاست ڈیلاویئر میں کان اور گلے کے امراض کی ماہر ڈاکٹر نِکول آرنسن کے مطابق ویکسنگ کا عمل جِلد پر موجود رکاوٹ کو ہٹاتا ہے اور بیکٹیریا کے بافتوں میں گھسنے کے لیے راہیں کھولتا ہے، جو انفیکشن کے لیے مواقع تشکیل دیتے ہیں۔

انہوں نےبتایا کہ جب بال توڑا یا صاف کیا جاتا ہے تو اس غدودی سے نیا بال اگتا ہے لیکن وہ جلد سے باہر نہیں آ پاتا۔ کیوں کہ ویکسنگ سے بالوں کو جڑوں سے نوچا جاتا ہے، اس لیے بال جِلد کی باہری تہہ سے دوبارہ باہر نکلنے کی راہ دیکھتے ہیں۔

ان انفیکشنز میں نیسل ویسٹیبیولِٹز ہوسکتا ہے۔ اس انفیکشن میں ظاہر ہونے والی علامات میں ناک کے اندر اور باہر سوزش، ناک کے بال کی جڑ میں دانہ، نتھنوں کے گرد پپڑی کا جمنا اور ناک میں تکلیف یا جلن ہونا شامل ہوتا ہے۔

ایک اور انفیکشن نیسل فرنکیولوسِس ہوتا ہے جو ناک کے اندر موجود بال کے غدودی کے گہرائی میں موجود حصےکو متاثر کرتا ہے۔

اس انفیکشن میں عموماً تکلیف، سوجن اور سوزش ہوتی ہے لیکن کچھ کیسز میں یہ کیورنس سائنس تھرومبوسِس کا سبب ہوسکتے ہیں جس میں آنکھوں کے پیچھے دماغ کےحصے میں خون کا لوتھڑا جمع ہوجاتا ہے۔

مقبول خبریں