کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق خاتون زخمی

کورنگی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے2افرادجاں بحق ہوئےجبکہ سرجانی میں بھی فائرنگ سے 2افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے


ویب ڈیسک May 08, 2014
شہر کے جن علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ان میں کورنگی،سرجانی ٹاؤن اور ڈیفنس شامل ہیں فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئیں، فائرنگ کا پہلا واقعہ کورنگی میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسے۔ جاں بحق ہونےوالے دونوں افراد کی شناخت عطاالرحمان اور اشتیاق کے نام سے ہوئی۔

سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ ڈیفنس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں