اڈیالہ جیل کے قیدی نے محمود خان کو گھر دینے کا بھی اعلان کردیا

امتیاز تاجی رہائی ملتے ہی اداکار سے ملنے لاہور آئیں گے اور انھیں گھر خرید کردینگے


Showbiz Reporter May 09, 2014
میں اورمیرے اہلخانہ امتیاز تاجی کے مشکور اور ان کی جلد رہائی کے لیے دعا گو ہیں،محمود خان ۔ فوٹو : فائل

معروف کامیڈین محمود خاں کو اڈیالہ جیل کے قیدی نے ماہانہ 20ہزار وظیفہ دینے کے بعد گھربھی دینے کا اعلان کردیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی امتیاز تاجی نے کامیڈین سے رابطہ کرکے انھیں گھر دینے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ وہ جلد ہی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد محمود خاں کی عیادت کے لیے لاہورآئیں گے اوران کو لاہور میں ایک گھر بھی خرید کردینگے۔

جب ا س سلسلہ میں محمود خاں سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ امتیازتاجی میرے فن کے بہت بڑے قدردان ہیں۔ وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں لیکن جب ان تک یہ خبر پہنچی کہ میں شدید بیمار ہوں اور توانھوں نے مجھے 20ہزارماہانہ دینے کا اعلان کیا اوراب وہ باقاعدگی سے ماہانہ وظیفہ دے رہے ہیں ۔ اب انھوں نے میرادیرینہ مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے گھردینے کا فیصلہ کیا ہے اوراب وہ جلد ہی رہا ہونے کے بعد لاہور آئیں گے ۔انھوں نے بتایاکہ میں اورمیری فیملی امتیاز تاجی کی بہت مشکور ہیں اور ہم ان کی جلد رہائی کے لیے دعا گوہیں۔

مقبول خبریں