بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور ڈائرکٹر ایٹلی کمار کی فلم 'جوان' میں کام کرنے کے لیے شاہ رخ خان نے ایک ارب بھارتی روپے معاوضہ لیا۔ فلم کی کمائی کی 60 فیصد رقم بھی شاہ رخ خان کو ملے گی۔
بالی وُڈ میں 'کنگ خان' کہلانے والے اداکار شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' جمعرات کو ریلیز ہوئی ہے اور اس نے پہلے ہی دن باکس آفس پر 65 کروڑ بھارتی روپے کما لیے ہیں۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی 'جوان' نے 'اوپننگ ڈے بزنس' کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے
رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈکون کو فلم میں مختصر خصوصی کردار ادا کرنے پر 15 کروڑ بھارتی روپے دئیے گئے جبکہ اداکارہ پریامانی نے 2کروڑ بھارتی روپے بطور معاوضہ وصول کیے۔ جوان' کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، نائنتھارا، وجے سیتھوپاتھی، پریامانی، ثانیہ ملہوترا اور سنیل گروور شامل ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔