محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے بلڈنگ ڈویژن میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

ٹھیکیدارکو ایڈوانس رقم جاری کی گئی جبکہ زمین پر کوئی کام نہیں ہوا تھا،اینٹی کرپشن کاایگزیکٹو انجینئر کو خط


محمد سلیم جھنڈیر September 15, 2023
رقم قاسم آباد،پریٹ آباد،شاہ بھٹائی،کوہسار اور سی ڈی ایف اسپتال کی مرمت و بحالی کیلیے جاری کی گئی (فوٹو : فائل)

محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی بلڈنگ ڈویژن میں اربوں روپوں کی کرپشن کے انکشاف کے بعد سندھ اینٹی کرپشن متحرک ہوگئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر خادم حسین نے انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر کو خط لکھ دیا اور تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی، خط کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر رشید سولنگی نے ٹھیکیدار عامر پاکستانی کو ایڈوانس رقم جاری کردی تھی جبکہ زمین پر کوئی کام نہیں ہوا تھا، خط کے مطابق رقم قاسم آباد، پریٹ آباد، شاہ بھٹائی، کوہسار اور سی ڈی ایف اسپتال کی مرمت اور بحالی کیلیے جاری کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن سندھ خادم حسین کے خط میں مزید کہنا تھا کہ ٹیکنیکل فنانشل پروپوزل سمیت تمام تفصیلات فراہم کی جائیں، 19 ستمبر تک تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے