مہنگائی کے خلاف احتجاج سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پر مقدمہ درج

اختر حسین جوڈیشل کمیشن کے ممبر بھی ہیں، ایف آئی آر واپس لے کر افسران کیخلاف کارروائی کی جائے، پاکستان بار کونسل


Staff Reporter September 19, 2023
فوٹو فائل

راولپنڈی میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے پر سینئر وکیل ایڈوکیٹ اختر حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جس کی پاکستان بار کونسل نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری مذمتی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایڈوکیٹ اختر حسین سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں جنہوں نے راولپنڈی میں مہنگائی کے خلاف پُرامن احتجاج کیا تو اُن کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ایڈوکیٹ اختر حسین سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کے ممبر بھی ہیں جن کے خلاف مقدمہ اندراج کی سخت مذمت کرتے ہیں کیونکہ آئین کی روح سے ہر شہری کو پُرامن احتجاج و اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔

پاکستان بار نے کہا کہ ایڈوکیٹ اختر حسین کے خلاف درج ہونے والی غیر قانونی ایف آئی آر فوری واپس لی جائے اور جن افسران نے اختیارات کا غلط استعمال کیا اُن کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے