ورلڈکپ افتخار احمد نے شائقین کرکٹ سے دعاؤں کی اپیل کردی

انشاءاللہ ہم میگا ایونٹ جیتیں گے، مڈل آرڈر بیٹر


ویب ڈیسک September 27, 2023
انشاءاللہ ہم میگا ایونٹ جیتیں گے، مڈل آرڈر بیٹر(فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں شرکت سے قبل شائقین کرکٹ سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے شائقین کرکٹ سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ہم میگا ایونٹ کھیلنے کیلئے جارہے ہیں، قومی ہماری کامیابی کیلئے دعائیں کریں، انشاءاللہ ہم ورلڈکپ جیتیں گے۔

قبل ازیں کپتان بابراعظم نے بھی سوشل میڈیا پر ورلڈکپ روانگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ میری درخواست ہے کہ شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کریں اور نیک خواہشات کا اظہار کریں، امید ہے کہ فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں شرکت سے قبل کپتان بابراعظم نے پیغام جاری کردیا

دوسری جانب قومی ٹیم رات گئے بھارت میں کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوئی تھی۔ 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ 3 ریزرو کھلاڑی شامل، کوچز اور معاون عملہ سمیت 13 ارکان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے