اسٹیٹ بینک کا آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود 10 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

9 ماہ میں تجارتی خسارہ 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، ترجمان اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک May 17, 2014
رواں مالی سال ملکی ترقی کی شرح 4.1 فیصد رہنے کی توقع ہے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق شرح سود 10 کو فیصد پر ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

ترجمان مرکزی بینک کے مطابق 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، سال کی تیسری سہ ماہی میں شرح مبادلہ 8 فیصد بڑھ گئی ہے، آئندہ برس کے لئے شرح مبادلہ کے ممکنہ اثرات کا بغور جائزہ لینا ہو گا۔ یورو بانڈ اور دیگر کثیر فریقی ذرائع سے ملنے والی رقوم حاصل ہونے کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر 5.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر ہو گئے ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافہ دیکھتے ہوئے شرح سود کو برقرار رکھا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے ترجمان نے کہا کہ معاشی استحکام کے لئے شرح نمو میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنا ہو گا، معیشت کی بہتری کے لئے مزید بہتری کی ضرورت ہے، شعبہ توانائی میں اصلاحات سے معیشت کو مستحکم کرنے اور شرح نمو کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، رواں مالی سال ملکی ترقی کی شرح 4.1 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

 

مقبول خبریں