سونے کی مقامی قیمت میں اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ 14 ہزار 400 روپے اور 10 گرام قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 813 روپے ہوگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2005 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی مقامی صرافہ بازاروں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ کر دو لاکھ 14 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 83 ہزار 813 روپے ہوگئی۔