تمام امریکی ریاستوں کی بلند چوٹیوں کو کم وقت میں سر کرنے کا ریکارڈ

اس کارنامے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیوڈ نے اپنا ایک گردہ عطیہ کیا ہوا ہے


ویب ڈیسک November 05, 2023
(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

امریکا میں ایک ایتھلیٹ نے کم وقت میں تمام 50 ریاستوں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

49 سالہ ڈیوڈ نے اپنی مہم کا آغاز 19 مئی کو شروع کیا جو 41 دن 21 گھنٹے اور 1 منٹ بعد 30 جون کو اختتام پذیر ہوئی۔

اس کارنامے کو مزید دلچسپ یہ بات بناتی ہے کہ ڈیوڈ نے اپنا ایک گردہ عطیہ کیا ہوا ہے۔ لہٰذا ورلڈ ریکارڈ بنانے کے علاوہ اس کوشش کا مقصد زندہ افراد میں گردے کے عطیے کے حوالے سے آگہی کا پھیلانا تھا جو صرف امریکا میں 90 ہزار سے زائد افراد کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

ان کا ایسی مہمات میں حصہ لینے کا مقصد دنیا کو یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ زندہ عضو کا عطیہ جسمانی صحت اور کامیابی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کرتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں