پُر امیدی وزن گھٹانے کے امکانات کو بڑھادیتی ہے تحقیق

مریضوں نے بتایا ہے کہ معالجین کے الفاظ اور لہجہ ان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔


ویب ڈیسک November 11, 2023
[فائل-فوٹو]

جب ڈاکٹر مریضوں کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تو پرامید نقطہ نظر اپنانے سے وزن گھٹنے کا امکان زیادہ ہوجاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے پایا کہ اگر ڈاکٹر موٹاپے کے علاج کو "سنہرے موقعے" کے طور پر پیش کریں تو متاثرہ شخص اس حوالے سے ڈاکٹر کے بتائے ہوئے تجویز کردہ پروگرام پر عمل کرکے زیادہ بہتر طریقے سے وزن کم کرنے کا امکان رکھتا ہے۔

محققین نے وزن گھٹانے پر ڈاکٹر کی جانب سے پرجوش رویے کا موازنہ موٹاپے کے منفی نتائج کو زیادہ اجاگر کرنے یا غیرجانبدارانہ روہے سے کیا۔

تحقیق کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے 38 بنیادی دیکھ بھال کے کلینکس میں ڈاکٹروں اور مریضوں کی گفتگو کی ریکارڈنگز کا تجزیہ کیا جس میں 12 ہفتوں پر مبنی ڈاکٹروں کے رویے کی بنیاد پر موٹے افراد کا علاج شامل تھا۔ محققین نے ڈاکٹروں کی زبان و لہجہ اور مریضوں کی جانب سے علاج میں تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مریضوں نے بتایا ہے کہ معالجین کے الفاظ اور لہجہ ان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

مقبول خبریں