میجر محمد اکرم نشان حیدر کا 52واں یوم شہادت منایا جارہا ہے

نمائندہ ایکسپریس  منگل 5 دسمبر 2023
بہادری اور جرات کی نئی داستان رقم کرنے پر میجر محمد اکرم کو پاک فوج کے اعلیٰ ترین اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

بہادری اور جرات کی نئی داستان رقم کرنے پر میجر محمد اکرم کو پاک فوج کے اعلیٰ ترین اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

اسلام آباد: پاک فوج کے بہادرسپوت میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 52واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

1971ء کی پاک بھارت جنگ میں مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر میجر محمد اکرم نے اپنی فرنٹیئر فورس کی کمانڈ میں مسلسل 14 دن تک اپنے سے کئی گنا زیادہ بھارتی فوج کی پیش قدمی روک کر دشمن کے اوسان خطا کر دیے اور دْشمن کے ہر حملے کو ناکام بنایا۔

آپ نے 1971کی جنگ میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔بہادری اور جرات کی نئی داستان رقم کرنے پر میجر محمد اکرم کو پاک فوج کے اعلیٰ ترین اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔