ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت نے افغانستان کو 23 رنزسے ہرادیا

بہترین پرفارمنس پر ورات کوہلی کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔


ویب ڈیسک September 19, 2012
بہترین پرفارمنس پر ورات کوہلی کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 23 رنز سے شکست دیدی۔


افغانستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر159 رنزبنائے۔ بھارت کی طرف سے ورات کوہلی نے 50 رنزکی شانداراننگزکھیلی جبکہ سریش رائنا نے 38 رنزاسکورکیے۔ افغانستان کی طرف سےشپور زادران 2 وکٹیں لے کرسب سے کامیاب بولررہے۔


افغانستان نے 160 رنزکےتعقب میں بیٹنگ کا اچھا آغازکیا لیکن پوری ٹیم 19.3 اوورزمیں 136 رنزبناکرآل آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے سب سے زیادہ 31 رنزبنائے۔ بھارت کی طرف سے یووراج سنگھ اور بالاجی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اشون نے 2 اورعرفان پٹھان نے ایک وکٹ حاصل کی۔


بہترین پرفارمنس پر ورات کوہلی کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں