گذشتہ ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے


ویب ڈیسک March 14, 2024
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر7 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے (فوٹو: فائل )

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ذخائر کا حجم 7 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 8 مارچ کو ختم ہونےو الے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعدادوشمار کے مطابق 8 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 ارب 15 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے میں 11 کروڑ 41 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 23 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے