ثنا جاوید کی سالگرہ پر شعیب ملک کی پوسٹ وائرل

ثنا جاوید آج اپنی 31ویں سالگرہ منا رہی ہیں


ویب ڈیسک March 25, 2024
ثنا جاوید اور شعیب ملک کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں : فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید کی سالگرہ پر اُن کے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

ثنا جاوید آج (25 مارچ) اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، اس موقع پر اداکارہ کے شوہر شعیب ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

شعیب ملک نے اہلیہ کو سالگرہ پر پھولوں کا گلدستہ بھی دیا جوکہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان تصاویر میں یہ جوڑی خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہے۔

قومی کرکٹر نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ 'ثنا شعیب ملک کو سالگرہ مبارک ہو'۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی یہ نئی تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جہاں کچھ صارفین نے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ اکثریت کی جانب سے اس جوڑی کو دوسری شادی پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔




واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

مزید پڑھیں: ثنا جاوید نے شعیب ملک سے شادی کے بعد نام بدل لیا

ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔

ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں