اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے خط کے معاملے پر چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس آج بھی جاری رہا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے خفیہ ادارے کی مداخلت پر خط لکھنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس آج بھی جاری رہا۔ فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے۔
یہ پڑھیں : ہائیکورٹ کے ججزکا خط، چیف جسٹس سے وزیراعظم کی ملاقات
اجلاس سے قبل وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ملاقات ہوئی، اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان اس ملاقات کے حوالے سے ججز سے مشاورت کی۔
یہ بھی پڑھیں : عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت، حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی اس حوالے سے فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے تھے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط اور اس کے بعد پیدا شدہ صورت حال کی آئینی و قانونی حیثیت پر غور کیا گیا تھا۔
اسی سے متعلق: ہائیکورٹ ججز کا خط؛ انکوائری کمیشن تشکیل کیلیے درخواست سپریم کورٹ میں دائر
دریں اثنا اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے بھی 5 اپریل کو ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاکستان بار کونسل موجودہ صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔