’’چائے جس کے بغیر بھارت کا چلنا شاید مشکل‘‘

ہرسال بھارت میں 8 لاکھ 37 ہزار ٹن چائے درآمد کی جاتی ہے۔


Net News June 30, 2014
ہرسال بھارت میں 8 لاکھ 37 ہزار ٹن چائے درآمد کی جاتی ہے۔ فوٹو :فائل

FAISALABAD: چائے بھارت کا سب سے مقبول ترین مشروب ہے اور ہرسال بھارت میں 8 لاکھ 37 ہزار ٹن چائے درآمد کی جاتی ہے۔

چائے پینے کی روایت یا عادت تمام طبقات میں یکساں طور پر پائی جاتی ہے اور سڑکوں کے کنارے چائے والوں کے اسٹال ہر شہر' ہر گائوں اور قصبے میں نظر آتے ہیں جو کھولتی ہوئی چائے' مسالوں' چینی اور دودھ کے ساتھ بنا کر بیچتے ہیں۔ راہگیر ہوں یا دفاتر کے ملازم ہر کوئی ٹی اسٹال سے چائے پینے کا عادی ہے' اپنے دفتروں میں ٹی بیگ چائے ہونے کے باوجود لوگ ادرک اور گاڑھے دودھ سے بنی چائے پینے کو ترجیح دیتے ہیں۔ شمالی بھارت میں ادرک چائے کا ایک اہم جزو ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے استعمال سے بہت فائدے ہیں ۔

جن میں سردی سے بچنا بھی ہے جب کہ 19ویں صدی میں جب انگریزوں نے چائے کو ہندوستان میں روشناس کرایا تو ادرک کا چائے میں استعمال ہونا لازمی ہوگیا۔ چند دہائیاں قبل چائے مٹی کے بنے پیالوں میں بیچی جاتی تھی جنھیں ہندی میں کلڑ اور بنگالی میں بھار کہا جاتا ہے' کولکتہ میں اب بھی مٹی کے یہ پیالے استعمال کیے جاتے ہیں ۔ بھارت میں چائے کے اسٹال اکثر نسل در نسل بھی چلتے ہیں۔

مقبول خبریں