تاتارستان کا قدیم مسلم شہر بولگار عالمی ورثہ قرار

یونیسکو کی فہرست برائے عالمی ورثہ میں 1002واں مقام ملا ہے۔


Net News June 30, 2014
یونیسکو کی فہرست برائے عالمی ورثہ میں 1002واں مقام ملا ہے۔ فوٹو : فائل

رورس کی ری پبلک تاتارستان کے میوزیم و حفاظت گاہ ''قدیم بولگار'' کو یونیسکو کی فہرست برائے عالمی ورثہ میں 1002واں مقام ملا ہے۔

یونیسکو کی کمیٹی برائے عالمی ورثہ کے آخری اور اڑتیسویں سیشن میں اس بارے میں فیصلہ کیا گیا، جو دوہا میں شیخ المیاسا بنت حماد بن خلیفہ الثانی کی صدارت میں ہوا، موصوفہ امیر قطر کی خواہر ہیں۔ اس سیشن میں شریک تمام 21 ملکوں کے نمائندوں نے متفقہ طور پر اس فیصلے کو قبول کیا، صدر تاتارستان کی مشیر تاتیانا لاریونووا نے جو اس سیشن میں شریک تھیں نے بتایا'' اس یادگار کی سب سے پہلے مسلمانوں کے لیے ، صرف روس کے ہی نہیں بلکہ تمام دنیا کے مسلمانوں کے لیے اہمیت ہے۔

یہ یادگار ایک روحانی مقام ہے جہاں بہت پہلے 922 ء میں قدیم بولگاروں نے رضاکارانہ طور پر اسلام قبول کیا تھا۔ یہ کرہ ارض کا وہ انتہائی شمالی علاقہ ہے جہاں اس دور میں اس طرح سے اسلام قبول کیا گیا۔ اسلام قبول کیے جانے کے روز، ماہ جولائی میں 30 سے 35 ہزار زائر یہاں پہنچتے ہیں''۔ عرب جغرافیہ دان البلخی نے 920 میں دریائے والگا کے کنارے پر آباد شہر بولگار کو یاد کیا تھا۔ دو برس بعد بولگاروں کے ہاں عباسی خلیفہ المقتدر کی جانب سے، احمد ابن فضلان جن کے سیکریٹری تھے، سفیر پہنچے تھے۔ ابن فضلان نے ابنی تحریروں میں، جو آج بھی محفوظ ہیں، لکھا تھا کہ بولگار اسلام قبول کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں