محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم کر دی

تبادلوں کے لیے درخواستوں کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا


ویب ڈیسک August 06, 2024
فوٹو: فائل

محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تبادلوں کے لیے درخواستوں کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق تمام کیٹیگریز کے اساتذہ میرٹ میوچل ویڈ لاک معذور کوٹہ پر تبادلے کرا سکیں گے۔

تبادلوں کے لیے تمام درخواستیں آن لائن ہوں گی اور اسکروٹنی بھی آن لائن ہوگی۔

درخواستیں 12 اگست سے 31 اگست تک ای سسٹم سے آن لائن جمع ہوں گی، یکم ستمبرتا 5 ستمبر اسکروٹنی اور 6 تا 9 ستمبر اسکروٹنی کے خلاف اپیل ہوگی اور اسی دوران اپیلوں پر فیصلے ہوں گے۔

اس طرح، 10 ستمبر تا 11 ستمبر نظر ثانی درخواست پر فیصلے ہوں گے، 13 ستمبر کو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں