بھارتی ارب پتی نے یوٹیوبر مداح کو مہنگا گفٹ دے کر حیران کردیا

ایفن ایم نے لولو گروپ کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا


ویب ڈیسک September 04, 2024
[فائل-فوٹو]

لولو گروپ انٹرنیشنل کے چیئرمین اور ارب پتی ایم اے یوسف علی نے حال ہی میں اپنے ایک یوٹیوبر مداح کو تحفے میں انتہائی مہنگی گھڑی دے کر حیران کر دیا-

حال ہی میں سوشل میڈیا پر یوٹویبر ایفن ایم کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ ارب پتی تاجر سے ملے۔

مہنگا تحفہ وصول کرنے سے پہلے ایفن نے ایم اے یوسف علی سے گرمجوشی سے سلام کیا۔ ویڈیو میں ایفن ایم کو لولو گروپ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا جہاں چیئرمین ایم اے یوسف علی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔



دونوں نے سلام کا تبادلہ کیا اور خوشگوار گفتگو میں مشغول ہو گئے۔ تاہم تھوڑی دیر بعد یوسف علی نے ایفن کو ایک پرتعیش مہنگی راڈو گھڑی پیش کی جسکی قیمت 2 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

واضح رہے کہ لولو گروپ انٹرنیشنل کمپنی اماراتی کمپنی ہے جسے بھارتی شہری ایم اے یوسف علی نے 1995 میں قائم کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے