کیا فلم ’درمیاں‘ سے شاہ رخ خان کو نکالا گیا عارف ذکریا کی وضاحت آگئی

فلم ایک ایسی اداکارہ کی کہانی بیان کرتی ہے جس پر انکشاف ہوتا ہے کہ اس کا بیٹا ایک ٹرانسجینڈر ہے


ویب ڈیسک September 18, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

1997 کی فلم 'درمیاں' میں اہم کردار ادا کرنے والے عارف ذکریا نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں پر ردعمل دیا ہے جس میں کہا جا رہا تھا کہ شاہ رخ خان کو پہلے اس کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں عارف ذکریا سے تبدیل کر دیا گیا۔

ایک تازہ انٹرویو میں عارف نے کہا، "مجھے نہیں لگتا کہ یہ کہانی پوری طرح سچ ہے۔ اس وقت ہدایتکارہ کلپنا لاجمی کئی اداکاروں سے ملی تھیں اور یہ ایک حقیقت ہے۔ کچھ اداکاروں نے ہاں کہا اور کچھ نے نہیں، لیکن اس میں کوئی بات نہیں کہ میں نے کسی کو تبدیل کیا ہو۔"

انہوں نے کہا کہ ان کے کریئر میں قسمت نے ایک بڑا کردار ادا کیا ہے اور وہ نہیں جانتے کہ انہیں کس کی جگہ کردار ملا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت شاہ رخ خان سمیت کئی بالی ووڈ اور ساؤتھ کے اداکاروں سے بات چیت ہو رہی تھی۔

فلم 'درمیاں' ایک ایسی اداکارہ کی کہانی بیان کرتی ہے جو یہ دریافت کرتی ہے کہ اس کا بیٹا ایک ٹرانسجینڈر ہے۔ اس فلم میں کرن کھیر اور تبو نے اہم کردار نبھائے ہیں اور اس کی ہدایتکاری کلپنا لاجمی نے کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔