تھائی لینڈ اسکول بس میں آتشزدگی میں 20 طلبا اور 3 اساتذہ ہلاک

اسکول بس میں آگ بھڑکنے پر 19 طلبا اور اساتذہ نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ 25 لاپتا ہیں


ویب ڈیسک October 01, 2024
تھائی لینڈ میں پرائمری اسکول بس میں آگ بھڑک اُٹھی، 25 ہلاک اور 19 زخمی

تھائی لینڈ میں ایک پرائمری اسکول کی بس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 19 نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بس میں 50 کے قریب کم سن بچے اور اساتذہ سوار تھے جو شمالی صوبے اتھائی تھانی کے سیاحتی دورے سے واپس آرہی تھی۔

عینی شاہد نے بتایا کہ تیز رفتار بس کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سڑک کنارے لگے باڑ سے ٹکرا کر الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ بس کے اگلے حصے میں لگنا شروع ہوئی تھی۔

بچے خوفزدہ ہوکر بس کے پیچھے حصے کی طرف گئے۔ دروازے اور کھڑکیاں بند تھیں۔ صرف 19 افراد بس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوسکے جنھیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

امدادی کاموں کے دوران 3 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کی سوختہ لاشیں بس کے پچھلے حصے سے ملیں۔ لاشیں اتنی بری جلی تھیں کہ ان کی شناخت ہونا ناممکن ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ زیادہ تر بسیں انتہائی خطرناک کمپریسڈ قدرتی گیس سے چلتی ہیں جس کے مسافر بسوں میں استعمال پر پابندی ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ تھائی لینڈ میں غیر معیاری سڑکیں، گاڑیوں کی خراب حالت اور ٹریفک کے بدترین نظام کے باعث سالانہ 20 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں