اکنامکس کا نوبل انعام دولت کی عدم مساوات پر کام کرنے والے 3 ماہرین کے نام

نوبل انعام حاصل کرنے والے تینوں ماہرین امریکی جامعات میں پڑھاتے ہیں


ویب ڈیسک October 14, 2024
نوبل انعام حاصل کرنے والے تینوں ماہرین امریکی جامعات میں پڑھاتے ہیں

اقتصادیات کا نوبل انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین معاشیات ترک نژاد امریکی ڈیرون آسیموگلو، برطانوی نژاد امریکی سائمن جانسن اور جیمز رابنسن کو اقوام کے درمیان دولت کی عدم مساوات کی تحقیق پر دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جیوری نے اقتصادیات کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان ماہرین نے اپنی تحقیق میں ممالک کے درمیان آمدنی کے فرق کو کم کرنےکے لیے سماجی اداروں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ان ماہرین کے تشکیل کردہ ادارے مختلف سیاسی اور معاشی نظاموں کے جائزے کی بنیاد پر افراد میں آمدنی کے وسیع فرق کو کم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

نوبل انعام حاصل کرنے والے 57 سالہ ڈیرون آسمیموگلو اور 61 سالہ جانسن میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پروفیسر ہیں جب کہ 64 سالہ رابنسن شکاگو یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔

نوبل کمیٹی برائے اقتصادیات کے سربراہ جیکب سوینسن نے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ممالک کے درمیان آمدنی میں وسیع فرق کو کم کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ ان افراد کو رواں برس 10 دسمبر کو اسٹاک ہوم اور اوسلو میں ہونے والی تقریبات میں سند اور انعام دیا جائے گا جو 1896 میں سائنس دان اور انعام کے خالق الفریڈ نوبل کی برسی کا دن ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں