آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے فضل الرحمان

صرف سینیارٹی ہی نہیں فٹنس بھی بڑی چیز ہوتی ہے، سربراہ جے یو آئی


ویب ڈیسک October 20, 2024
(فوٹو : فائل)

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے مجموعی طور پر ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دئیے ہیں، صرف سینیارٹی ہی نہیں فٹنس بھی بڑی چیز ہوتی ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اپنے ارکان پرتشدد کی وجہ سے ووٹنگ میں حصہ نہیں لے رہی تومیں حامی ہوں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میں تحریک انصاف کا شکر گزار ہوں، آئینی ترمیم کے حوالے سےمجموعی طور پر ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے پیں، اگرتحریک انصاف اپنے ارکان پرتشدد کی وجہ سے ووٹنگ میں حصہ نہیں لے رہی تو میں حامی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر ایک محنت اور کوشش کی ہے لیکن کسی پارٹی پرجبر نہیں کرسکتے، میں نے کہا کہ آئینی ترمیم کو ججز، شخصیات سے منسلک نہ کیا جائے، ہم نے کہا تھا کہ صرف سینیارٹی ہی نہیں فٹنس بھی بڑی چیز ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے