بیوی کے پیسوں پر زندگی گزارنے والا شوہر سوشل میڈیا پر وائرل

فینگھوا نامی خاتون پڑھی لکھی اور ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں


ویب ڈیسک October 23, 2024

ایک چینی شخص جاپان میں  اپنی انوکھی طرز زندگی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کے پیسوں پر جینے کو ترجیح دیتا ہے۔

شہری کو آن لائن دنیا میں سڈن فینٹسی کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ ایک بے روزگار آدمی ہے اور اپنی بیوی کے پیسوں پر جی رہا ہے۔

 

سڈن فینٹسی نے تقریباً ایک ماہ قبل ٹک ٹاک پر ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کیں اور 1.4 ملین سے زیادہ فالوورز بنا لیے جس کی بنیادی وجہ ان کا دلچسپ طرز زندگی ہے۔

چینی نوجوان جاپان میں اپنی زندگی کے بارے میں پوسٹ کرتا رہتا ہے جو مالی لحاظ ست اپنی بیوی پر انحصار کرتا ہے۔ مبینہ طور پر وہ تقریباً آٹھ سال پہلے جاپان آیا تھا اور فینگھوا نامی لڑکی سے ملنا شروع کیا۔

تاہم کچھ عرصے بعد جب اس کیلئے مشکل حالات پیدا ہوئے تو اسے کھانے اور تعلیمی اخراجات کیلئے پیسوں کی ضرورت پڑی جس کے لیے ان کی گرل فرینڈ موجود تھیں اور بعدازاں ان کی بیوی بھی بن گئیں۔

پڑھی لکھی اور ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود فینگھوا کو اپنے شوہر سے کوئی مسئلہ نہیں ہے جو ویڈیو گیمز کھیل کر اپنا دن گزارنا پسند کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے