راولپنڈی میں آوارہ پاگل کتے کے حملے میں متعدد بچے زخمی

راولپنڈی کے تھانہ امرال کی حدود میں آوارہ کتے کے حملے میں متعدد بچے زخمی، طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل


عمران اصغر October 28, 2024
فوٹو ایکسپریس نیوز

راولپنڈی کے تھانہ امرال کی حدود میں آوارہ کتے کے حملے میں متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سگ گزیدگی کا واقعہ امرال تھانے کی حدود کی ایک گلی میں پیش آیا، جہاں گھر کے باہر کھیلنے والے بچوں پر پاگل کتے نے حملہ کیا اور ان میں سے کچھ کو کاٹ بھی لیا۔

کتے کے کاٹنے کی وجہ سے تین سالہ عمر، چار سالہ کامران، 13 سالہ آیان، 8 سالہ معین، 6 سالہ محمد امین اور چھ سالہ بچہ زخمی ہوا، تمام بچوں کو علاج کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقہ مکین پاگل کتے سمیت دیگر آوارہ کتوں کی بھرمار سے شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں اور انہوں نے انتظامیہ سے کتوں کے خاتمے جبکہ بچوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے