کراچی میں موسم گرم و خشک رہنے، دھند چھانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری اور جمعرات کو 38 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے


اسٹاف رپورٹر October 29, 2024

کراچی:

شہرقائد میں کل صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر دھند چھاسکتی ہے جبکہ حدنگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق شہر میں 3 روز کے دوران مختلف نوعیت کی موسمی صورتحال رہ سکتی ہے، بدھ کو مطلع  گرم و مرطوب اور صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر دھند چھا سکتی ہے،دھند چھانے کے سبب حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

 

جمعرات کو گرم ومرطوب کے بجائے موسم گرم اور خشک رہنے اور دھند چھانے کی توقع ہے، جمعرات کو بیشتر وقت پھر سے بلوچستان کی شمالی مغربی صحرائی ہوائیں چل سکتی ہے، بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری اور جمعرات کو 38 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.1 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اضافے سے 67 فیصدریکارڈ ہوا،دیہی سندھ کے شہید بے نظیر آباد میں پارہ اوسط سے 3 ڈگری اضافے سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے