آسٹریلیا کیخلاف شکست! رمیز فائٹ بیک پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

کینگروز کیخلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا


ویب ڈیسک November 05, 2024

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں شکست کے باوجود بھی سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کمنٹیٹر رمیز راجا بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔


گزشتہ روز میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جانب سے رضوان نے سب سے زیادہ 71 گیندوں پر 44 رنز بنائے جب کہ نسیم شاہ نے 39 گیندوں پر 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 46.4 اوورز میں صرف 203 رنز بناسکی اور پویلین لوٹ گئی تھی۔

آسٹریلیا نے صرف 34 اوورز میں 8 وکٹوں پر 207 رنز بناکر میچ اپنے نام کیا، اس میچ میں حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: یہ ملتان نہیں! ایم سی جی ہے، بیبی۔ کمنٹیٹر کا تبصرہ وائرل

تاہم میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کیخلاف زبردست فائٹ بیک پر سابق کرکٹر رمیز راجا نے رضوان الیون کو سراہا، انکا کہنا تھا کہ پاکستانی بالرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن مجھے لگتا ہے کہ کہیں نہ کہیں حارث رؤف کو اپنی لائن لینتھ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: وہی پرانی کہانی! پاکستان کی شکست پر احمد شہزاد کا ردعمل

انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف جارحانہ بالنگ کی لیکن ایکسٹراز کے رنز اور جلد آؤٹ ہوجانے کے سبب کچھ رنز کم رہے، اگر پاکستان 20 سے 25 رنز مزید کرنے میں کامیاب ہوجاتا تو ہم میچ جیت سکتے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے