دورہ آسٹریلیا؛ کوہلی کیلئے ڈراؤنا خواب، اب مداح سے الجھ پڑے

واقعہ کی تصاویر نے کوہلی کو ٹرولنگ کا نشانہ بنوادیا


ویب ڈیسک December 28, 2024

بارڈر گواسکر ٹرافی کیلئے دورہ آسٹریلیا ویرات کوہلی کیلئے ڈراؤنا خواب بن کر ابھرنے لگا۔


میلبرن ٹیسٹ میچ سے قبل ویرات کوہلی نے صحافی اور کیمرہ مین سے ائیرپورٹ پر تلخ کلامی کی بعدازاں دوران میچ وہ ڈیبیو کرنیوالے 19 سالہ سیم کونسٹاس سے فیلڈ پر الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس تنقید کے اگلے ہی روز آسٹریلوی میڈیا نے اخبارات میں کوہلی کو جوکر اور مسخرا کہہ کر پُکارا تو بھارتی میڈیا بھڑک اُٹھا، ابھی یہ معاملے تھما بھی نہ تھا کہ اسٹار بیٹر محض 36 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے اور پویلین روانہ ہوتے ہوئے مداح سے الجھ بیٹھے۔

مزید پڑھیں: کوہلی کو ''جوکر، مسخرا'' کہنے پر بھارتی میڈیا بھڑک اُٹھا

تاہم وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ نے بیچ بچاؤ کروایا لیکن واقعہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں، جس پر انہیں پھر ٹرول کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: 'مقدس کوہلی' سے 'جوکر کوہلی' تک کا سفر

دوسری جانب دورہ آسٹریلیا کے دوران محض ایک سینچری کے علاوہ ویرات کوہلی کا بیٹ خاموش ہے اور ناقدین کو جواب دینے سے قاصر ہے۔

مقبول خبریں