سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی زندگی اور فن پر انٹرنیشنل ڈاکیومینٹری فلم کی تیاریاں 

اگر معاہدہ طے پا گیا تو ڈاکیومنٹری کی شوٹنگ اسی سال شروع کی جا سکتی ہے


ویب ڈیسک February 07, 2025
فوٹو : انسٹاگرام

بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دِلجِیت دو سانجھ کی زندگی اور کیریئر پر مبنی ڈاکیومنٹری بنانے کے لیے ہولو امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ 

ایک رپورٹ کے مطابق، یہ ڈاکیومنٹری دِلجِیت کے پنجاب کے ایک چھوٹے شہر سے ابھرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ بننے کے سفر، ان کی تاریخی کوچیلا 2023 کی پرفارمنس، اور دِل-لومیناتی ٹور 2024 کے زبردست اقتصادی اثرات کو اجاگر کرے گی، جس نے شمالی امریکہ میں تقریباً 13 ملین امریکی ڈالر ٹیکس ریونیو اور 5,300 ملازمتیں پیدا کیں۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے جاری ہیں اور اگر معاہدہ طے پا گیا تو ڈاکیومنٹری کی شوٹنگ اسی سال شروع کی جا سکتی ہے۔ 

اس پروجیکٹ میں دِلجِیت کی ذاتی جدوجہد، پنجابی موسیقی کے عالمی منظر پر اثرات، اور ان کے کانسرٹس کے پس پردہ مناظر شامل ہوں گے، جس سے نہ صرف دِلجِیت دو سنگھ کا سفر اجاگر ہوگا بلکہ پنجابی موسیقی کو بھی عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا موقع ملے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں