سندھ کے مختلف شہروں میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے واقعات، 6 افراد جاں بحق

شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار


ویب ڈیسک February 14, 2025

شکار پوراور جیکب آباد میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی  ہوگئے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پیز شکارپوراور جیکب آباد سے علیحدہ تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ قانون شکن اور شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو نقصان پہنچانے والے کسی معافی کے لائق نہیں ہیں۔جامع تفتیش اور تحقیقات کے بعد ملزمان اوران کے سہولت کاروں  کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

مقبول خبریں