خیبرپختونخوا میں 16 ہزار اساتذہ بھرتی کا فیصلہ

اسامیوں کی تفصیلات جلد آفیشل ویب سائٹ پر مشتہر کی جائیں گی، محکمہ تعلیم کے پی


ویب ڈیسک February 14, 2025
صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی—فوٹو: فائل

پشاور:

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں 16 ہزار سے زائد اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے پی نے کہا ہے کہ نئی بھرتیاں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کی جارہی ہیں، صوبے میں نئی بھرتیوں سے نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا، نگران دور میں بھرتی 16 ہزار ملازمین کو نکالنے کا بل پیش

محکمہ تعلیم کے پی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسامیوں کی تفصیلات محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر جلد مشتہر کی جائیں گی جس کے ذریعے امیدوار اپلائی کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں