قومی اسمبلی میں اپوزیشن لینڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ جمہوریت، آئین، قانون کی بحالی کیلئے سڑکوں، پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہوگی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی 2 روزہ آئین تحفظ کانفرنس آج ہوگی، ہم نے کانفرنس کے لئے 3 مقامات رکھے ہیں، شاہد خاقان میزبان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت آئین قانون بحالی کیلئے سڑکوں پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہوگی، بلوچستان کے پانچ سے آٹھ اضلاع میں حکومتی رٹ مکمل ختم ہوچکی، بلوچستان کے وزیر سے روڈ پر اسلحہ چھینا گیا وزیر اعلی اپنے وزیر کا چھینا اسلحہ واپس لے کر دکھائیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان حالات انتہائی تشویشناک ہوچکے ہیں، کوہلو، پنجگور، گوادر، کیچ اور دیگر 4 اضلاع کے حالات بہت خراب ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان حالات ٹھیک کہیں یہ ان کی مرضی ہے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، سب کٹھ پتلیاں ہیں، اسلام آباد راولپنڈی ہائی کورٹس الیکشن پی ٹی آئی جیت گئی، عنقریب عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 12 مارچ تک ملتوی کر دی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کی کچہری عدالت میں سماعت کی قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سمیت ملزمان کارکن پیش ہوئے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ان کے وکیل نے حاضری لگوائی آج کوئی کارروائی نہیں ہوئی نا ہی کسی گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا جب کہ آئندہ تاریخ کو دو مزید گواہان کی طلبی کی گئی ہے۔
سانحہ 9 مئی کے دیگر 13 مقدمات کی سماعت کل جمعرات 27 فروری کو ہوگی ان تمام مقدمات کے عدالت نے کل مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے کل ان کیسوں کے چالان کی ملزمان میں نقول تقسیم کی جائیں گی۔