پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والا شخص گرفتار

ملزم جعلی وردی میں راہگیروں، موٹرسائیکل سواروں کی چیکنگ کررہا تھا، پولیس


ویب ڈیسک March 10, 2025

راولپنڈی پولیس نے پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم پولیس کی وردی میں راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کررہا تھا۔ صادق آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کی شناخت قمر ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد پرمبنی چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مقبول خبریں