پنجاب میں قتل کے بعد سعودی عرب فرار ہونے والا ملزم چار سال بعد گرفتار

ملزم کے خلاف ریڈ نوٹس ایف آئی اے نے جاری کیے تھے گرفتاری کے بعد ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا


ویب ڈیسک December 10, 2025

پنجاب پولیس کو چار سال سے مطلوب قتل کا ملزم بالآخر سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ایک اور مفرور ملزم کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا۔

محسن نقوی کے مطابق ملزم تیمور حسن قتل کے کیس میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور گزشتہ چار برسوں سے سعودی عرب میں مقیم تھا۔ یف آئی اے انٹرپول سعودی عرب سے ملزم کو پاکستان لے آئی۔

وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ریڈ نوٹس ایف آئی اے نے جاری کیے تھے، جس کے بعد اس کی گرفتاری ممکن ہوئی۔

تیمور حسن کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے باقاعدہ کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کردیا جہاں اس کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

 

مقبول خبریں