عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2915ڈالر کی سطح پر آگئی 


ویب ڈیسک March 12, 2025

آج بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2915ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 429روپے بڑھ کر 2لاکھ 62ہزار 774روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 52روپے کے اضافے سے 3440روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 45روپے کے اضافے سے 2949روپے کی سطح پر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں