- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
چین میں سب سے قدیم مسجد کے امام کو قتل کردیا گیا
سنکیانگ: چین کی سب سے بڑی اور قدیم مسجد کے امام کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد قتل کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ کے شہر کاشغر میں 600 سال پرانی مسجد میں سرکاری طور پر تعینات امام مسجد کو نامعلوم افراد نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد قتل کردیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق 3 شدت پسندوں نے علی الصبح عید گاہ مسجد کے امام جمعہ طاہر پرحملہ کردیا اور انہیں چاقوؤں کے وار کر کے پہلے زخمی اور بعدازاں گولیاں مار کر فرار ہوگئےجبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 2 حملہ آوروں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول 74 سالہ امام مسجد گزشتہ کئی سالوں سے امامت کے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ ملک بھر میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اورمذہبی منافرت پھیلانے کی غرض سے ہی شدت پسندوں کی جانب سے انہیں قتل کیا گیا تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ چین میں مساجد کے اماموں کو سرکاری طور پر تعینات کیا جاتا ہے جبکہ مقتول امام جمعہ طاہر کو کمیونسٹ پارٹی نے قدیم مسجد میں امامت کے فرائض سونپے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔