بستر پر لیٹ کر فون استعمال کرنے کی عادت، ماہرین نے خبردار کردیا

ناروے کے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے 45 ہزار یونیورسٹی طلبہ پر تحقیق کی


ویب ڈیسک May 01, 2025

ماہرین نے حال ہی میں پایا ہے کہ بستر پر لیٹ کر ایک گھنٹہ موبائل دیکھنا بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں موبائل فون کا استعمال بڑھ رہا ہے مگر اس حوالے سے اعتدال کا دامن تھامنا ضروری ہے۔

ناروے کے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے 45 ہزار یونیورسٹی طلبہ پر تحقیق کر کے معلوم کیا کہ جو مرد اور خواتین رات کو بستر پر لیٹ کر صرف ایک گھنٹہ بھی موبائل فون دیکھتے ہیں تو ان میں بے خوابی کا خطرہ 59 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

یہ عادت اپنا کر انسان کی نیند کی کوالٹی و مقدار متاثر ہوتی ہے۔ لہذا اس عادت کو ترک کردینا بہتر ہے۔

یاد رہے سات گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہے تاکہ انسان ذہنی وجسمانی طور پہ توانا رہے۔ نیند کی کمی انسان کو تھکن، ڈپریشن اور پژمردگی کا شکار بنا دیتی ہے۔

مقبول خبریں