پی ایس ایل: آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائیگا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے خصوصی جرسیاں تیار کرائی ہیں جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم گلابی رنگ کے کیپس استعمال کرے گی


ویب ڈیسک May 19, 2025
پاکستان میں چھاتی کا سرطان ہر سال 40 ہزار خواتین کی موت کا سبب بنتا ہے فوٹو: فائل

کراچی:

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 10 میں پیر کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔

راولپنڈی میں کراچی کنگز سے میچ میں میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اسی مناسبت سے ٹیم کی جرسیاں تیار کرائی ہیں، پنک ربن مہم کا مقصد اس بیماری کیخلاف لوگوں کو شعور دینا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے خصوصی جرسیاں تیار کرائی ہیں جبکہ کنگز کی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی رنگ کے کیپس استعمال کریں گے، دوران میچ پلیئرز، میچ آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اور کمنٹیٹرز بھی بیماری سے متعلق اظہار کریں گے۔

مقبول خبریں