33 میچز 38 ڈیبیو! پاکستان سب سے آگے

2024 سے ابتک گرین شرٹس نے سب سے زیادہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا


ویب ڈیسک May 29, 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2024 سے ابتک 33 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 38 کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروادیا۔


قومی ٹیم نے 2024 سے ابتک 33 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا، جس میں گرین شرٹس نے مختصر فارمیٹ کے 33 ٹی20 میچز کھیلے لیکن 38 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا، جو کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔

اس فہرست میں پاکستان کے بعد دوسرا نمبر بھارت کا ہے، جس نے 31 مقابلوں میں 35 نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا، اسی طرح جنوبی افریقا نے 23 میچز میں 31، نیوزی لینڈ نے 27 مقابلوں میں 30 کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں 10 اوپننگ پیئرز بدل ڈالے

بنگلادیش نے سب سے کم 28 مقابلوں میں 22 نوجوان کھلاڑیوں کو آزمایا۔

واضح رہے کہ 2024 سے ابتک پاکستان نے اسی عرصے میں 10 اوپننگ پیئر بھی تبدیل کیے ہیں۔

Image

مقبول خبریں