جی جی اور بیلا حدید کی ایک اور بہن منظرِ عام پر آگئی

ماڈلز نے ایک اور بہن کے انکشاف پر کیا کہا؟


ویب ڈیسک May 31, 2025

امریکی سپر ماڈلز جی جی حدید اور بیلا حدید نے اپنی 23 سالہ سوتیلی بہن ایڈن نکس کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے، جو اب تک لوگوں کی نظر سے دور تھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف دونوں سپر ماڈلز نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کیا اور بتایا کہ کیسے وہ حال ہی میں اپنی سوتیلی بہن سے ملیں انہوں نے بتایا کہ یہ سچ ایک حالیہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد سامنے آیا، جو ایڈن نکس نے اس شخص کی وفات کے بعد کروایا جسے وہ اپنا والد سمجھتی تھیں۔

ایڈن، فلسطینی نژاد محمد حدید اور ٹیری ہیٹ فیلڈ ڈل کی بیٹی ہیں، جو والدین کے ایک مختصر تعلق کے بعد پیدا ہوئی تھیں جب بیلا اور جی جی کی والدہ یولینڈا حدید نے 2001 میں محمد حدید سے طلاق لے لی تھی۔

ایڈن فلوریڈا میں پلی بڑھی اور وہ اپنے حقیقی والد سے لاعلم تھیں۔ 19 سال کی عمر میں اپنے سوتیلے والد کی موت کے بعد انہوں نے اپنے نسب کے بارے میں تحقیق کی، جس کے نتیجے میں حدید خاندان سے تعلق سامنے آیا اور انہوں نے جی جی اور بیلا سے رابطہ کیا۔

جی جی اور بیلا نے ایڈن کو خاندان میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں سے اس کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔

یاد رہے کہ ایڈن ان دنوں نیویارک میں مقیم ہیں اور وہ بھی جی جی اور بیلا کی طرح فیشن ڈیزائننگ، اسٹائلنگ اور سوشل میڈیا پر اپنا کیریئر بنانے میں مصروف ہیں۔

 

 

مقبول خبریں