عید کی خوشیاں دوبالا، خیبرپختونخوا کی جیلوں سے 220 قیدی رہا

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر معمولی جرائم والے قیدیوں کا تیز ترین ٹرائل ہوا


یاسر علی June 04, 2025

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی خصوصی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے جیلوں میں قید 220 معمولی جرائم والے قیدیوں کے مقدمات کو نماٹے ہوئے انہیں رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عیدالا ضحیٰ کے موقع پرخیبر پختونخوا کے جیلوں میں قید معمولی نوعیت کے 220 قیدیوں کے مقدمات  نمٹاتے ہوئے اسے  رہا کردیاگیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ  کی خصوصی ہدایت پر صوبہ کے بھر کی جیلوں میں متعلقہ سیشن ججز اور مجسٹریٹس نے  جیلوں کے دورے کیے۔

دوروں کے دوران معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 220 ملزمان کے مقدمات جیلوں میں نمٹاتے ہوئے انکورہا کردیا گیا تاکہ وہ عیدالضحیٰ کی خوشیاں اپنے گھر والوں کے ساتھ مناسکے۔

مقبول خبریں