حاملہ خواتین کا زیادہ وزن بچوں میں انفیکشن کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے

موٹاپے کی حالت میں حاملہ عورت کا جسم مستقل طور پر سوزش کے سازگار ماحول میں رہتا ہے


ویب ڈیسک June 10, 2025

متعدد حالیہ مطالعات سے ثابت ہوا ہے کہ حمل کے دوران خواتین کا زیادہ وزن بچوں میں انفیکشن کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔

بی ایم جے میڈیسن کے ایک مطالعے میں 9,540 بچوں کا تجزیہ کیا گیا جو 2007–2011 کے دوران برطانیہ میں پیدا ہوئے۔ جن ماؤں کا پہلے سہ ماہی میں 35 سے زیادہ باڈی ماس انڈیکس (BMI) تھا، ان بچوں کے اسپتال میں انفیکشن کی وجہ سے داخل ہونے کے امکانات زیادہ تھے

بین الاقوامی طبی ادارے سڈریپ کی رپورٹ کے مطابق گریڈ 2 اور 3 موٹاپے والی ماؤں کے بچوں میں 15 سال تک انفیکشن کیوجہ سے اسپتال میں داخلے کے خطرات کا شکار تھے۔

نیچر نامی جریدے میں ایک مزید تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پہلے سالوں میں جلد، کان اور سانس کی نالی کے انفیکشنز موٹاپے والی ماؤں کے بچوں میں زیادہ عام تھے۔

وجوہات:

1) موٹاپے کی حالت میں حاملہ عورت کا جسم مستقل طور پر سوزش کے سازگار ماحول میں رہتا ہے جس سے اس کا مدافعتی ردعمل تبدیل ہوتا ہے۔ یہی تبدیلی بچے تک منتقل ہو سکتی ہے

2) ناف کی نالی سے بچے میں پہنچے والی خوراک میں سوزشی عوامل کی موجودگی بچے کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہے، جس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں